انسداد ِپولیو مہم کے ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس کا انعقاد

پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت انکے دفتر سیدو شریف میں انسداد ِپولیو مہم کے ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم،ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز سمیت ڈی ایچ اوز اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی حکام نے کمشنر کو 17فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت انکے دفتر سیدو شریف میں انسداد ِپولیو مہم کے ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم،ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز سمیت ڈی ایچ اوز اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی حکام نے کمشنر کو 17فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کی خود نگرانی کریں اور مہم کے پہلے روز پولیو ٹیموں کو جتنے بھی مسائل درپیش ہو وہ اگلے دن فوری طور پر حل ہونے چاہئے تاکہ مہم میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اور مہم کامیابی سے اختتام پزیر ہو انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کیلئے فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کو ہر حال میں کامیاب بنانا ہے تمام افسران واہلکاران قومی جذبے کے تحت پولیو مہم میں خدمات سرانجام دیں تاکہ ملک کو اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا مل سکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More