امریکا اور پاکستان- خوشحالی کے شراکت دار

وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ملکوں کی خوشحالی میں اضافے کی خاطر باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے

وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ملکوں کی خوشحالی میں اضافے کی خاطر باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس ضمن میں کچھ اقدامات کا ذکر درج ذیل ہے کہ پاک امریکا شراکت کس طرح دونوں رہنماؤں کے تصورکی تکمیل میں مصروف عمل ہے، امریکا پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہےاور اس میں مزید وسعت کے امکانات ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اب اشیائے صرف اور درآمدات میں اضافے کے بجائے برآمدات میں فروغ پرمبنی معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق امریکا نے 2019 ءمیں 4 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی پاکستانی مصنوعات خریدیں، جودوسرے نمبر پر پاکستانی برآمدات خریدنے والے مُلک سے بھی دوگنا زیادہ ہیں، امریکا کیساتھ تجارت سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن پر مثبت اثرات مرتب ہوتےہیں اور ان برآمدات میں مزید اضافہ کے زبردست مواقع موجود ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ملکوں کی خوشحالی میں اضافے کی خاطر باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس ضمن میں کچھ اقدامات کا ذکر درج ذیل ہے کہ پاک امریکا شراکت کس طرح دونوں رہنماؤں کے تصورکی تکمیل میں مصروف عمل ہے، امریکا پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہےاور اس میں مزید وسعت کے امکانات ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اب اشیائے صرف اور درآمدات میں اضافے کے بجائے برآمدات میں فروغ پرمبنی معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق امریکا نے 2019 ءمیں 4 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی پاکستانی مصنوعات خریدیں، جودوسرے نمبر پر پاکستانی برآمدات خریدنے والے مُلک سے بھی دوگنا زیادہ ہیں، امریکا کیساتھ تجارت سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن پر مثبت اثرات مرتب ہوتےہیں اور ان برآمدات میں مزید اضافہ کے زبردست مواقع موجود ہیں۔

امریکی عمومی ترجیحی نظام ( یو ایس جی ایس پی ) پاکستان کی 3500سے زیادہ مصنوعات کو امریکا میں ڈیوٹی فری رسائی کی سہولت دیتا ہے، جیسا کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینا ہمارے لئےکلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ امریکا پاکستان میں سرفہرست طویل المیعاد سرمایہ کار ہے، امریکا گزشتہ 20برسوں میں 19سال تک پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے پانچ سرفہرست ممالک میں سے ایک رہا ہے۔ گزشتہ ایک ڈیڑھ سال کے دوران امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ کی براہ راست سرمایہ کاری کا عزم کیا ہے، مثال کے طور پرامریکن بزنس کونسل آف پاکستان کی رکن 60سے زیادہ کمپنیاں 10 لاکھ پاکستانیوں کو تنخواہیں اور روزگارفراہم کرنے کے ساتھ حکومتِ پاکستان کو ہر سال ایک ارب ڈالر سے زیادہ رقم محاصل کی مد میں ادا کرتی ہیں، امریکی کمپنیاں پاکستانی شہریوں کو ملازمت اور تربیت دیتی ہیں۔

وہ جدت واختراع ،ٹیکنالوجی کی منتقلی اور کارپوریٹ سماجی فلاح و بہبودکے منصوبوں کی پیشکش اورامریکی قوانین کے تحت انسدادِبدعنوانی کے اعلیٰ ترین معیار کے اقدامات کرتی ہیں، امریکی سرمایہ کاری پاکستان کی پیداوار اور برآمدات کو فروغ دیتی ہے، امریکا سے درآمد شدہ کپاس پاکستان کی اعلیٰ درجہ کی ٹیکسٹائل برآمدات کا حصہ ہے اور امریکی گائیں پاکستان میں دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہیں۔ عشروں پہلے امریکا نے کینوپھل کی قسم تیار کی اوراسے پاکستان میں متعارف کروایا تھا جو اس وقت 200ملین ڈالر مالیت سالانہ برآمد کے ساتھ اہم منافع بخش فصل ہے، امریکا سے درآمد ہونے والے سویابین کو غذا میں تبدیل کرنے کے بعد پاکستان کے مویشیوں اور ماہی پروری کی نئی صنعت کو فراہم کیا جاتا ہے۔ سویا بین غذا،مویشی اور مچھلی پاکستان کی اہم نئی برآمدات بن سکتی ہیں، ہم پاکستان کے صاف اور جدید توانائی مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، گزشتہ 50 سالوں سے امریکا ،پاکستان میں پن بجلی پیداوار کے سب سے بڑے آبی ذخائرتعمیر کرنے میں مددگار رہا ہے اور ہم پاکستان پر کوئی مالی بوجھ ڈالے بغیر پن بجلی منصوبوں میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہم مِل جُل کر ، تربیلا اور منگلا ڈیموں کی بحالی پر کام کر رہے ہیں، گومل زام اور کُرم تنگی ڈیم کے مقامات پر ہم پانی کی ترسیل،بجلی کی پیداوار اور کسانوں کے لئے آبپاشی میں نمایاں اضافے کے منصوبوں میں اعانت کر رہے ہیں۔ شعبہ توانائی میں ہمارے اشتراک نے امریکی عوام کی مدد سے قرض کے بجائے گرانٹس کی فراہمی کے ذریعہ، بجلی نظام کی استعداد میں 3500میگاواٹ سے زیادہ اضافہ کرتے ہوئے 4کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو بجلی پہنچائی ہے ۔ ساتھ مل کر ہم نے2019 میں ایک درجن نئے پَون بجلی (وِنڈپاور )منصوبوں کے آغاز سے پاکستان کی ہواؤں اور شمسی توانائی صلاحیت کو بروئے کار لانے پر کام شروع کردیا ہے ، یہ منصوبے پاکستان کے وِنڈ انرجی شعبہ میں 750ملین ڈالر سے زیادہ نئی سرمایہ کاری لائیں گے اور 2021 ءتک 610میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع کردیں گے ۔ امریکی سرمایہ کاری پاکستان میں قدرتی گیس کی ترسیل میں اضافے کے لئے بین الاقوامی معیار کی ٹیکنالوجی بھی لارہی ہے۔

ہم پاکستان کی افرادی قوت تیار کر رہے ہیں، ورلڈ اکنامک فورم میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہم پیشہ ورانہ تربیت، اپنے نوجوانوں کو مہارتوں سے آراستہ کرنے، نوجوانوں کے ذاتی کاروباری منصوبوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، پاکستان کا سب سے گراں قدر سرمایہ اس کے لوگ ہیں اور تعلیم اور انٹر پرینیوئرشپ ( ذاتی کاروبار) میں ہماری شراکت پاکستان کے نوجوانوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ ٹھوس امریکی گرانٹس اور ممتاز امریکی جامعات کے اشتراک سے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی اور نسٹ میں سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز اِن انرجی سمیت اعلیٰ تعلیم کے دیگر ادارے قائم کیے گئے۔ یو ایس ایڈ کے تعلیمی پروگرام نے مالی اعانت کے مستحق ہونہار طالبعلموں کو پاکستان میں ڈگری مکمل کرنے کے لئے 18 ہزار اسکالرشپ فراہم کی ہیں، امریکی حکومت کے فلبرائیٹ جیسے اسکالرشپ پروگرام کے ذریعہ ہر سال 800 سے زیادہ پاکستانیوں کو حُصول تعلیم کے لئے امریکا بھیجاجاتا ہے۔

ہونہار پاکستانیوں کو کاروباری تعلقات استوارکرنے ، تربیت اور تجارت میں تیزی لانے کی سہولت دی جاتی ہے اور امریکا کی مالی امداد سے سلیکان ویلی بھی بھیجا جاتا ہے۔ یو ایس پاکستان ویمن کونسل کے ذریعے بڑی بڑی امریکی اور پاکستانی کمپنیاں تربیت،بھرتی اور ترسیل و فراہمی کے متعدد شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنا کر پاکستانی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرنے کے قابل بنا رہی ہیں۔ تجارت میں آسانی کے بہتر اقدامات سے مزید امریکی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی، ہم تجارت کے لئے آسانی پیدا کرنے والے ممالک کی درجہ بندی میں بہتری اور اس کو جاری رکھنے کےعزم پر حکومت ِپاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم مل جل کر مشترکہ مواقع کی نشاندہی اور اُن سے مستفید ہونے ، تجارت کیلئے سازگار حالات کو مضبوط بنانے اور اپنے ترقیاتی اشتراک سے ممکنہ حد تک بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ امریکا اور پاکستان معاشی نمو اور ترقی میں شراکت دار ہیں۔ ہم ہیں پارٹنرز فار پراسپیرٹی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More