سیدو شریف ہسپتال میں نیونٹالوجی یونٹ مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔فضل حکیم خان

یونٹ میں نوزائیدہ بچوں کو داخل کراکے علاج شروع کردیا گیا ہے

چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سیدو شریف ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کیلئے نیونٹالوجی یونٹ مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے جہاں باقاعدہ نوزائیدہ بچوں کو داخل کرکے علاج شروع کردیا گیا ہے جبکہ یونٹ کیلئے سپیشلسٹ ڈاکٹرز، سٹاف اور دیگر جدید سہولیات بھی مہیا کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر علی جان (مرحوم) چلڈرن سپیشلسٹ کے نام سے منسوب سیدو شریف ہسپتال میں نیونٹالوجی یونٹ کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سیدو شریف ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کیلئے نیونٹالوجی یونٹ مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے جہاں باقاعدہ نوزائیدہ بچوں کو داخل کرکے علاج شروع کردیا گیا ہے جبکہ یونٹ کیلئے سپیشلسٹ ڈاکٹرز، سٹاف اور دیگر جدید سہولیات بھی مہیا کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر علی جان (مرحوم) چلڈرن سپیشلسٹ کے نام سے منسوب سیدو شریف ہسپتال میں نیونٹالوجی یونٹ کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو سیدو گروپ آف ہاسپٹلز پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق، ڈی ایم ایس سمیت دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس بھی موجود تھے۔

فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ڈاکٹر علی جان مرحوم کے شعبہ چلڈرن کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں جنکے خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیدو شریف ہسپتال کے ہر شعبے کو مزید فعال بنائیں گے تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کیلئے دور دراز شہروں تک جانا نہ پڑے اور صحت سہولیات انکی دہلیز پر انہیں فراہم ہوسکے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پہلی سیدو شریف ہسپتال کے نیونٹالوجی یونٹ میں کنگرو مدر کیئر بیڈز مختص کردیئے گئے ہیں جو انتہائی کامیابی سے نومولود بچوں کی علاج کیلئے فائدہ مند ثابت ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے حوالے سے عملی اقدامات کررہی ہے اور لوگوں کو انکی دہلیز پر صحت کی جدید سہولیات فراہم کررہی ہے تقریب سے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق نے خطاب کرتے ہوئے سیدو شریف ہسپتال میں نیونٹالوجی یونٹ اور دیگر شعبوں کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کنگرو مدر کیئر کی سہولت اور انکی بہتر کارکردگی سے مہمان خصوصی اور شرکاء کو اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کنگرو مدر کیئر میں نومولود بچوں کی علاج بہتر طریقے سے ہورہی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More