کورونا وائرس: چین میں ہلاکتیں 1700 سے تجاوز، کیسز کی تعداد 70 ہزار سے بھی بڑھ گئی

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کے روز کورونا وائرس سے مزید 105 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کرگئی جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 70 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔  چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کے روز کورونا وائرس سے مزید 105 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1770 تک پہنچ گئی ہے۔ چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبے ہوبئی میں قائم سینٹر سے مزید 100 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ ملک بھر میں 2048 افراد کے مزید وائرس سے متاثر ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے صرف 1933 افراد کا تعلق ہوبئی سے ہے۔ ہیلتھ کمیشن حکام نے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 70 ہزار 548 ہوگئی ہے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ ہوبئی کے حکام نے وائرس پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں جن کے تحت شہروں کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں جب کہ نجی گاڑیوں کی آمدروفت بھی روک دی گئی ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کرگئی جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 70 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔  چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کے روز کورونا وائرس سے مزید 105 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1770 تک پہنچ گئی ہے۔ چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق صوبے ہوبئی میں قائم سینٹر سے مزید 100 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ ملک بھر میں 2048 افراد کے مزید وائرس سے متاثر ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے صرف 1933 افراد کا تعلق ہوبئی سے ہے۔ ہیلتھ کمیشن حکام نے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 70 ہزار 548 ہوگئی ہے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ ہوبئی کے حکام نے وائرس پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کیے ہیں جن کے تحت شہروں کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں جب کہ نجی گاڑیوں کی آمدروفت بھی روک دی گئی ہے۔

امریکی شہروں کا شپ سے انخلا
دوسری جانب امریکا نے اتوار کے روز جاپان کی ڈائمنڈ پرنسس شپ سے ایک ہفتے سے قرنطینہ میں موجود اپنے شہریوں کو نکال لیا ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے عہدیداران کے مطابق 40 امریکی شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو علاج و معالجے تک جاپان میں ہی رہیں گے۔
تائیوان میں وائرس سے پہلی ہلاکت
علاوہ ازیں تائیوان میں بھی حکومت نے کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ فلپائن کی وزارت خارجہ کے مطابق جاپان کی شپ میں موجود مزید 27 فلپائنی شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More