’زلمے خلیل زاد کی بات سن کر اطمینان ہوا کہ امریکا ماضی کی غلطی نہیں دہرائے گا‘

پاکستان افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ خواہاں ہے اور دونوں ممالک کا ایک دوسرے پر انحصار ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی بات سن کر اطمینان ہوا کہ امریکا ماضی کی غلطی نہیں دہرائے گا۔ اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ خواہاں ہے اور دونوں ممالک کا ایک دوسرے پر انحصار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کے لیے بین الاقوامی امداد بہت کم رہی، زلمے خلیل زاد کی بات سن کر اطمینان ہوا کہ امریکا ماضی کی غلطی نہیں دہرائے گا، ہمیں پائیدار امن کے لیے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا ہو گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی بات سن کر اطمینان ہوا کہ امریکا ماضی کی غلطی نہیں دہرائے گا۔ اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ خواہاں ہے اور دونوں ممالک کا ایک دوسرے پر انحصار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کے لیے بین الاقوامی امداد بہت کم رہی، زلمے خلیل زاد کی بات سن کر اطمینان ہوا کہ امریکا ماضی کی غلطی نہیں دہرائے گا، ہمیں پائیدار امن کے لیے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا ہو گا۔

انتونیو گوتریس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی پر پاکستان عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری حقیقی معنوں میں پاکستان کی مدد کرے۔  انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان میں امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا، پاکستان کو لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتا ہوں، پاکستان افغان امن عمل میں اہم شراکت دار ہے، اگر امن کے لیے ہم نے موجودہ موقع ضائع کیا تو کوئی افغان ہمیں معاف نہیں کرے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More