خیبر پختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

5 سال سے کم عمر کے 67 لاکھ 52 ہزار 326 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے جس کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 67 لاکھ 52 ہزار 326 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 17 سے 21 فروری تک جاری رہنے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز کی 28 ہزار 49 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے جس کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 67 لاکھ 52 ہزار 326 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 17 سے 21 فروری تک جاری رہنے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز کی 28 ہزار 49 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

 

پولیو ٹیموں میں 24ہزار 900 موبائل، 1849 فکسڈ اور 1300 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ پولیو ٹیموں کی نگرانی کے لئے 6ہزار 833 ایریا انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔ انسداد پولیو مہم کے دوران رضاکار ٹیموں کی سیکیورٹی کو بھی دگنا کردیا ہے، ہر ٹیم کے ساتھ ایک سیکیورٹی اہلکار کی ڈیوٹی کو لازم بنایا گیا ہے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے سول سوسائٹی اور میڈیا سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے مہم میں بھرپور حصہ لینےکی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال صوبے میں 10پولیو سے متاثرہ کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں 9 کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More