سوات: چارباغ پولیس نے بھینس چورگروہ کو گرفتار کرلیا

ملزمان کے قبضے سے تین بھینسیں بر آمد کرلی گئی

چارباغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھینس چور گروہ کے ارکان گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے تین بھینسیں اور پانچ سو کلو دھان بر آمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چارباغ بخت اللہ خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بھینس چور گروہ ارکان گرفتار کرلئے ہے، ملزمان سے تین عدد بھینس،500کلو دھان اور 88000روپے بھی بر آمد کرلئے گئے ہیں۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)چارباغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھینس چور گروہ کے ارکان گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے تین بھینسیں اور پانچ سو کلو دھان بر آمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چارباغ بخت اللہ خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بھینس چور گروہ ارکان گرفتار کرلئے ہے، ملزمان سے تین عدد بھینس،500کلو دھان اور 88000روپے بھی بر آمد کرلئے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گوہر علی ولد محمدا شرف سکنہ شنگرئی چارباغ کی چھت سے 500کلو دھان (شولے)چوری ہوئے تھے۔اسی طرح محبوب علی کے تین عدد بجلی میٹر اور شیلٹر کو نامعلوم ملزمان نے آگ لگائی تھی جس میں 7عدد چوکاٹ10عدد چارپائی و گھاس کوترہ مشین اور اشیاء جل کر خاکستر ہوچکے تھے اورکل 150000 روپے کا نقصان ہواتھا۔اسی طرح پولیس نے انکوائری شروع کی اور کارروائی کے دوران عمر زمان ولد حکیم خان سکنہ الہ باد، عجب خان ولد انظر گل سکنہ بیدرہ مٹہ،ریاض عرف مومن ولد انظر گل بیدرہ مٹہ، سید باچا ولد انظر گل سکنہ بیدرہ مٹہ، اکبر زادہ ولد انظر گل سکنہ بیدرہ مٹہ کو گرفتار کرلیا ہے۔جس کو عدالت میں پیش کرکے جیل بھجوادیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ ملزمان دوسرے مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More