سوات: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کا اہلکار جاں بحق

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا

سوات کے علاقے چارباغ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے آلہ آباد ڈنگر ڈنڈ میں اتوار کی شام دریائے سوات کے کنارے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کے اہلکار سپاہی زیشان حیدر کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سپاہی زیشان حیدر اپنے ایک اور دوست کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے چارباغ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے آلہ آباد ڈنگر ڈنڈ میں اتوار کی شام دریائے سوات کے کنارے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کے اہلکار سپاہی زیشان حیدر کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سپاہی زیشان حیدر اپنے ایک اور دوست کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کا شکار ہوا۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جو دوسرے روز بھی جاری رہا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More