مالم جبہ میں سنو بورڈنگ کا میلہ پاکستانی کھلاڑیوں نے لوٹ لیا

مقابلوں میں نیدرلینڈ،افغانستان اورپاکستان کے 38 کھلاڑیوں نے حصہ لیا

سوات کی وادی مالم جبہ میں پہلی بار سنوبورڈنگ کا عالمی میلہ پاکستان کی ٹیم نے لوٹ لیا، مقابلوں میں نیدرلینڈ،افغانستان اورپاکستان کے 38 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ایم این اے ڈاکٹرحیدرعلی خان اور جی ایم سیم سنزپیروارث شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔سطح سمندرسے 9200فٹ کی بلندی پرواقع برف پوش وادی مالم جبہ میں پہلی بار سنوبورڈنگ کا عالمی میلہ سجا جس میں نیدرلینڈ، افغانستان اور پاکستان کے اڑتیس کھلاڑیوں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے،مالم جبہ کے مقامی کھلاڑی عرفان خان نے پہلی، حمیدعلی نے دوسری اور ارشادعلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی وادی مالم جبہ میں پہلی بار سنوبورڈنگ کا عالمی میلہ پاکستان کی ٹیم نے لوٹ لیا، مقابلوں میں نیدرلینڈ،افغانستان اورپاکستان کے 38 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ایم این اے ڈاکٹرحیدرعلی خان اور جی ایم سیم سنزپیروارث شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔سطح سمندرسے 9200فٹ کی بلندی پرواقع برف پوش وادی مالم جبہ میں پہلی بار سنوبورڈنگ کا عالمی میلہ سجا جس میں نیدرلینڈ، افغانستان اور پاکستان کے اڑتیس کھلاڑیوں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے،مالم جبہ کے مقامی کھلاڑی عرفان خان نے پہلی، حمیدعلی نے دوسری اور ارشادعلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نیدرلینڈ اور افغانستان کے کھلاڑیوں کوکوئی پوزیشن نہ مل سکی، اسی طرح 18 سا ل تک کی عمر کے نوجوانوں کے مقابلوں میں ذاکر حسین نے پہلی، فیض علی نے دوسری اورمحمدصدیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی،؛ 10 سال سے کم عمر کے بچوں کے مقابلوں میں محمد عیسی نے پہلی، رضاء اللہ نے دوسری اور حمد عمانعمان رحمت نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مہمان خصوصی ایم این اے ڈاکٹرحیدرعلی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور اس قسم کی تفریحی سرگرمیو ں کو سراہا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More