خدمت خلق میری زندگی کا حقیقی مشن ہے،فضل حکیم

انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں پی ٹی آئی باجوڑ سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ خدمت خلق میری زندگی کا حقیقی مشن ہے زندگی کی ہرسانس خدمت انسانیت کیلئے وقف کر رکھی ہے جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے باجوڑ سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام شروع ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں پی ٹی آئی باجوڑ سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں ڈاکٹر خلیل الرحمٰن، حاجی سعید احمد جان، شہاب الدین اور دیگر شامل تھے ۔

( خبر جاری ہے )

فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ باجوڑ کے کارکنوں کو ہر فورم پر عزت اور نمائندگی دی جائے گی کیونکہ آپ مشکل ترین وقت مین چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے انہوں نے کہا کہ باجوڑ سمیت تمام ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع میں پارٹی کے فیصلے کارکنوں کے مشاورت سے کئے جائیں گے اور تمام اضلاع کے تنظیمیں کارکنوں کے امیدوں کے مطابق بنائیں گے انہوں نے کارکنوں سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ کے عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرینگے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...