Daily Archives

سوات: میٹرک کے سالانہ امتحانات13مارچ سے شروع ہوں گے

کنٹرولر امتحانات سوات تعلیمی بور ڈ کے ایک اعلامیہ کے مطابق میٹرک سالانہ امتحانات 13مارچ 2020 بروز جمعہ کو شروع ہو ں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امتحان میں شامل ہونے والے تمام پرائیویٹ طلباء و طالبات کے رول نمبر ز بھیج دیئے گئے ہیں۔

سوات میں انڈر21گیمز کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا

خیبرپختونخوا تحصیل لیول انڈر 21 گیمز کا افتتاح سوات میں کردیا گیا۔تقریب میں ریجنل سپورٹس آفیسر سکندر شاہ مہمان خصوصی تھے۔ گیمز میں ضلع سوات کے سات تحصیلوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔جن میں فٹبال،والی بال، رسہ کشی،کبڈی،بیڈمنٹن اور ایتھلیٹکس…

سوات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراداور منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر سوات پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایس ڈی پی اُو مٹہ شوکت خان، ایس ایچ اُو مٹہ محمد حلیم نے ناکہ بندی کے…

پولیس کا قمار بازی کی محفل پر چھاپہ،3لاکھ نقدی سمیت14افراد گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انورکی ہدایت پر سما ج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی اُو بریکوٹ بادشاہ حضرت، ایس ایچ اُو غالیگے اختر ایوب او ران کی ٹیم نے دورانِ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن بمقام بدری بریکوٹ میں قمار بازی کی سجی…

عوامی مسائل کے حل کے لیے کانجو ٹاٰون شپ میں کھلی کچہری کا انعقاد

صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کانجو ٹاون شپ میں کھلی کچہری منعقد کی۔ جس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر معززین علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کو…

سوات: واوچر سکولوں کے لئے دس کروڑ جاری کردئے گئے

سوات میں واوچر سکولوں کے لئے دس کروڑ روپے جاری، ڈیڈک چیئرمین نے لاکھوں روپے کے چیک تقسیم کئے۔اس حوالے سے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات کے 136واوچرز سکولوں میں تقریباً 4000طلباء و طالبات زیر تعلیم جن کو صوبائی حکومت کی جانب سے مفت تعلیم،…

بی آر ٹی پشاور کے لیے نظرثانی شدہ فنڈز بھی کم پڑ گئے

صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں 4 ارب روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے اور مجموعی لاگت 70 ارب روپے سے زیادہ ہے، بی آر ٹی کے لیے باہر سے بھی اشیاء منگوائی گئی ہیں جو مہنگی ہیں۔   انہوں نے مزید بتایا کہ…

پشاور ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کرنے کا حکومتی فیصلہ معطل کردیا

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم میں کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے سول سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 63…

وزیراعظم سے گفتگو میں چینی صدر کی پاکستانی طلبہ کا بھرپور خیال رکھنے کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کورونا وائرس سے چین میں ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ چینی صدر نے…

پولیس افسران کو سوشل میڈیا سے یونیفارم والی تصویریں فوری ہٹانے کی ہدایت

سینٹرل پولیس آفس سے ضلعی اور ریجنل پولیس افسران کو جاری مراسلے میں آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ انہوں نے خود بھی اپنی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ سےہٹا دی ہے۔ مراسلے کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر محکمے کا نام بھی استعمال نہیں کیا جائے گا جب کہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More