ایف آئی اے نے حرا عمر کے گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کی تحقیقات شروع کردیں
حرا عمر شریف گردے کے ٹرانسپلانٹ آپریشن میں پیچیدگی کی وجہ سے انتقال کر گئیں
پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (فوٹا) کی درخواست پر ایف آئی اے نے معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کے گردے کے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ پر تحقیقات شروع کردیں۔ حرا عمر شریف گردے کے ٹرانسپلانٹ آپریشن میں پیچیدگی کی وجہ سے انتقال کر گئیں جنہیں گزشتہ روز سپردخاک کیا گیا۔ اس حوالے سے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے نام مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ گردے کی پیوندکاری کرنے والے سرجن ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے