عوامی مسائل کے حل کے لیے کانجو ٹاٰون شپ میں کھلی کچہری کا انعقاد

کھلی کچہری ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت منعقد ہوئی

صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کانجو ٹاون شپ میں کھلی کچہری منعقد کی۔ جس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر معززین علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کانجو ٹاون شپ میں کھلی کچہری منعقد کی۔ جس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر معززین علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل ٹاون شپ کے مکینوں نےاُٹھائے۔

ٹاون شپ انتظامیہ کو فوری حل کے لیے موقع پر احکامات دئے گئے۔ کچھ مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں تھے کو موقع پر حل کرنے کے احکامات بھی ڈپٹی کمشنر نے جاری کئے جبکہ باقی مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More