ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے شجر کاری مہم کا افتتاح کرلیا

عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے،ڈی سی او

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ایگریکلچر ایکسٹینشن آفس امانکوٹ میں پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف سوات ریاض علی خان، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد عزیز خان اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ تمام شرکاء اور عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اس مہم کو کامیاب کرکے نئی نسل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ایگریکلچر ایکسٹینشن آفس امانکوٹ میں پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف سوات ریاض علی خان، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد عزیز خان اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ تمام شرکاء اور عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اس مہم کو کامیاب کرکے نئی نسل کو خوبصورت اور سرسبز پاکستان دیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جارہی ہے اور مختلف علاقوں میں عوام کو مفت پودے دیئے جا رہے ہیں۔

جبکہ حکومتی سطح پر بھی شجرکاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مقامی زمینداروں کو چاہئے کہ اپنے اردگرد زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں کیونکہ انسانی زندگی میں پودے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع سوات قدرتی حسن سے مالا مال ہے جب یہاں کے پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں سرسبز پودے لگائیں گے تو صحت کے ساتھ ساتھ سیاحت میں بھی زبردست اضافہ ہوجائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More