ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت دینے کی درخواست منظور

پشاور زلمی کےکپتان اور  ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی  ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت  دینے کی درخواست منظور کر لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ پاکستان کیلئے خدمات  پر ڈیرن سیمی کو یوم پاکستان 23 مارچ کو   صدر مملکت عارف علوی اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے  دوران فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے لیے صدر مملکت سے اعزازی شہریت کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان کے لیے کافی مثبت جذبات رکھتے ہیں اور انہیں اعزازی شہریت دی جائے

کراچی(ویب ڈیسک)صدر پاکستان نے پشاور زلمی کےکپتان اور  ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی  ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت  دینے کی درخواست منظور کر لی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ پاکستان کیلئے خدمات  پر ڈیرن سیمی کو یوم پاکستان 23 مارچ کو   صدر مملکت عارف علوی اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے  دوران فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے لیے صدر مملکت سے اعزازی شہریت کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان کے لیے کافی مثبت جذبات رکھتے ہیں اور انہیں اعزازی شہریت دی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More