ٹرمپ، دورہ بھارت پر پاکستان سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیں گے: وائٹ ہاؤس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے

ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران پاکستان سے کشیدگی کم کرنے، کنٹرول لائن پر استحکام کی فضا پیدا کرنے اور مسائل بات چیت سے حل کرنے پر زور دیں گے۔ وائٹ ہاؤس انتظامیہ  کے مطابق امریکا کی توجہ افغانستان میں امن عمل پر مرکوز ہے اور اس کی خواہش ہے کہ علاقائی طاقتیں اس عمل میں امریکا کی مدد کریں۔

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دورے پر نریندر مودی کو پاکستان سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ  امریکی صدر دورہ بھارت کے دوران نہ صرف اقتصادی اور فوجی صلاحیت بڑھانے پر بات کریں گے بلکہ وہ مودی سرکار پر زور دیں گے کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اور تمام مذاہب کے افراد کے ساتھ برابری کا سلوک روا رکھا جائے۔

 

وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران پاکستان سے کشیدگی کم کرنے، کنٹرول لائن پر استحکام کی فضا پیدا کرنے اور مسائل بات چیت سے حل کرنے پر زور دیں گے۔ وائٹ ہاؤس انتظامیہ  کے مطابق امریکا کی توجہ افغانستان میں امن عمل پر مرکوز ہے اور اس کی خواہش ہے کہ علاقائی طاقتیں اس عمل میں امریکا کی مدد کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More