سوات میں مادری زبانوں کے عالمی دن کے پر تقریب کا انعقاد

تقریب میں سکول کے بچوں اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی

مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر سوات میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء،سیاسی و سماجی شخصیات اور شعراء و ادباء نے شرکت کی۔کبل ایجوکیشن اکیڈمی میں گذشتہ روز سکول انتظامیہ نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں سکول کے بچوں نے کافی دلچسپی لی اور مادری زبان پشتو میں تقاریر سمیت مختلف شعراء کرام کے کلام پیش کئے۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر سوات میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء،سیاسی و سماجی شخصیات اور شعراء و ادباء نے شرکت کی۔کبل ایجوکیشن اکیڈمی میں گذشتہ روز سکول انتظامیہ نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں سکول کے بچوں نے کافی دلچسپی لی اور مادری زبان پشتو میں تقاریر سمیت مختلف شعراء کرام کے کلام پیش کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہمدرد یوسفزئی نے کہا کہ اس دن کی اہمیت مادری زبان کو توجہ اور ترجیح دینا ہے، مادری زبان ماں جیسے میٹھی اور اس قوم کی پہچان ہوتی ہے، زبان ہی سے اقوام کی پہچان ہے لیکن بد قسمتی سے ہماری پشتو زبان تعلیمی نصاب کا حصہ نہیں ہے لہٰذا مادری زبان چاہے جس قوم کی بھی ہوا سے نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ بچے اپنی مادری زبان میں لکھ اور پڑھ سکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More