میڈیا بحران پر دو روزہ صحافتی کنونشن طلب کیا گیا ہے،شہزاد عالم

دو روزہ صحافتی کنونشن 26/27 فروری کو انفارمیشن سروس اکیڈمی زیرو پوائنٹ اسلام آباد میں ہوگا

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز نے میڈیا بحران پر دو روزہ صحافتی کنونشن طلب کرلیا۔دو روزہ صحافتی کنونشن 26/27 فروری کو انفارمیشن سروس اکیڈمی زیرو پوائنٹ اسلام آباد میں ہوگا۔فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی چھانٹیوں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور پریس کی آزادی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز نے اسلام آباد میں صحافتی کنونشن طلب کر لیا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز نے میڈیا بحران پر دو روزہ صحافتی کنونشن طلب کرلیا۔دو روزہ صحافتی کنونشن 26/27 فروری کو انفارمیشن سروس اکیڈمی زیرو پوائنٹ اسلام آباد میں ہوگا۔فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی چھانٹیوں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور پریس کی آزادی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز نے اسلام آباد میں صحافتی کنونشن طلب کر لیا۔

اس کنونشن میں ملک بھر سے صحافتی تنظیموں اور پریس کلبوں کے عہدیدار شرکت کرینگے کنونشن کا افتتاح 26 فروری بروز بدھ 4بجے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کریں گی جب کہ دوسری نشست کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے معاون خصوصی اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار بخاری ہوں گے۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی گیسٹ آف آنر ہوں گے۔ انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن سمیت ملک بھر کے تمام ساتھیوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More