رائے ونڈ مسجد میں گیس لیکیج سے دھماکا ،11جھلس گئے

گیس لیکج سے دھماکے میں امام سمیت 11 افرادشدید جھلس گئے

اتوارکی صبح نمازی اور طلبا مسجد پہنچے،روشنی کیلئے سوئچ چلایاتو زور دار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی،جس نے امام اوربچوں سمیت سب کو لپیٹ میں لے لیااورچیخ وپکار شروع ہوگئی۔ امام جاوید اورآکاش شدید جھلس گئے،دیگرزخمیوں میں علی حمزہ،عمیر،کاشف، سلیمان، سلیم، نعمان، قادرخان،شفیع اللہ اورماہ نور شامل ہیں۔اہل محلہ ،ریسکیو 1122 اورتھانہ سٹی رائیونڈ کی بھاری نفری نے امدادی کارروائیاں کیں۔ 3 شدید زخمیوں کوجناح ہسپتال لاہوراوردیگر8 افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال داخل کرادیاگیا۔

لاہور/رائیونڈ(ویب ڈیسک)گیس لیکج سے دھماکے میں امام سمیت 11 افرادشدید جھلس گئے، مسجد کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں،شیشے ٹوٹ گئے جبکہ سامان راکھ ہوگیا۔ رائیونڈ روہی نالہ بائی پاس کے نزدیک گلبرگ ٹاؤن میں جامع مسجد واقع ہے جس کی عمارت میں ہیٹروں کیلیے گیس فراہمی کیلیے زیرزمین وائرنگ کی گئی ہے۔

 

اتوارکی صبح نمازی اور طلبا مسجد پہنچے،روشنی کیلئے سوئچ چلایاتو زور دار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی،جس نے امام اوربچوں سمیت سب کو لپیٹ میں لے لیااورچیخ وپکار شروع ہوگئی۔ امام جاوید اورآکاش شدید جھلس گئے،دیگرزخمیوں میں علی حمزہ،عمیر،کاشف، سلیمان، سلیم، نعمان، قادرخان،شفیع اللہ اورماہ نور شامل ہیں۔اہل محلہ ،ریسکیو 1122 اورتھانہ سٹی رائیونڈ کی بھاری نفری نے امدادی کارروائیاں کیں۔ 3 شدید زخمیوں کوجناح ہسپتال لاہوراوردیگر8 افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال داخل کرادیاگیا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More