ڈیڈک چئیرمین فضل حکیم نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

سوات سمیت ملک بھر کو سرسبز وشاداب بنایا جائے گا،فضل حکیم

پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ رواں شجرکاری مہم کے تحت ملاکنڈ ڈویژن سمیت سوات کو سرسبز و خوبصورت بنائیں گے وزیر اعظم عمران خان دس بلین ٹری سونامی مہم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو میڈیکل کالج میں شجرکاری مہم کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ رواں شجرکاری مہم کے تحت ملاکنڈ ڈویژن سمیت سوات کو سرسبز و خوبصورت بنائیں گے وزیر اعظم عمران خان دس بلین ٹری سونامی مہم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو میڈیکل کالج میں شجرکاری مہم کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان، چیف کنزرویٹر ملاکنڈ ڈویژن نیاز علی خان، کنزرویٹر ملاکنڈ ڈویژن ریاض علی، ڈی ایف او سوات رئیس خان، سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال و پرنسپل سیدو میڈیکل کالج ڈاکٹر اسرارالحق، ڈاکٹر ماہد اقبال، سی ڈی او فیصل شہزاد، ایس ڈی ایف او نجیب اللہ، پی ٹی آئی سینئر رہنماء فضل رحمان، سابق ضلعی کونسلر فضل ربی راجا، محمد رحمان عرف سپین خان کے علاؤہ معززین علاقہ، کالج کے طلبہ اور ڈاکٹرز کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر فضل حکیم خان، نیاز علی خان، ریاض علی، ڈاکٹر اسرارالحق، رئیس خان اور دیگر نے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا۔

شجرکاری مہم کے بعد ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ موجودہ حکومت شجرکاری مہم کو ایک تحریک سمجھ کر آگے بڑھا رہی ہے اور اس ضمن میں اہداف کے حصول کیلئے مثبت پالیسی اپنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ جنگلات زمین کا زیور اور ریاست کی قدرتی آمدن کا بڑا ذریعہ ہیں جنگلات کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے محکمہ جنگلات کے ملازمین اور عوام جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات دل وجان سے محنت کریں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 32 کروڑ اور ملاکنڈ ڈویژن میں 3 کروڑ پودے لگائیں گے عوام، سرکاری ملازمین، سکولوں کے طلبہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آئندہ 5 لاکھ گرین کمیونٹی ملازمتیں دے رہے ہیں تاکہ محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا کے ہر علاقے میں جنگلات کا تحفظ کرسکیں انہوں نے محکمہ جنگلات کے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سوات کے خوڑوں، قبرستانوں سمیت دیگر علاقے میں کثیر تعداد میں شجرکاری کی جائے تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان، چیف کنزرویٹر ملاکنڈ ڈویژن نیاز علی خان، کنزرویٹر ملاکنڈ ڈویژن ریاض علی، ڈی ایف او سوات رئیس خان، سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال و پرنسپل سیدو میڈیکل کالج ڈاکٹر اسرارالحق نے بھی خطاب کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More