سوات : تین غیر مسلموں نے اسلام قبول کرلیا

جامع مسجد بلال میں تینوں کو کلمہ شہادت پڑھایا گیا

سوات کے علاقے مٹہ میں تین عیسائیوں نے اسلام قبول کرلیا۔ تینوں عیسائیوں کے نام تبدیل کئے گئے جب کہ کلمہ شہادت بھی پڑھایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے پیر کلے میں تین عیسائیوں نے اسلام قبول کرلیا۔ جامع مسجد بلال میں مولانا حبیب اللہ کی سربراہی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران تینوں کو کلمہ شہادت پڑھایا گیا جبکہ اُن کے نام بھی تبدیل کئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مٹہ میں تین عیسائیوں نے اسلام قبول کرلیا۔ تینوں عیسائیوں کے نام تبدیل کئے گئے جب کہ کلمہ شہادت بھی پڑھایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے پیر کلے میں تین عیسائیوں نے اسلام قبول کرلیا۔ جامع مسجد بلال میں مولانا حبیب اللہ کی سربراہی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران تینوں کو کلمہ شہادت پڑھایا گیا جبکہ اُن کے نام بھی تبدیل کئے گئے ۔

آصف کا نیا نام محمد آصف، اسد کا نیا نام اسداللہ اور نہال کا نیا نام حبیب اللہ رکھ دیا گیا ۔ اس موقع پر اسلام قبول کرنے والے تینوں افراد نے گفتگو کے دوران کہا کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے اب تک ہم اندھیروں میں زندگی گزار رہے تھے لیکن اب ہم راہ راست پر آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری خوشی کی انتہا نہیں ہے اللہ تعالیٰ ہماری گزشتہ غلطیوں کو معاف فرمائیں اور ہم پر اپنی رحمت کا سایہ بنائے رکھے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More