کورونا کا خوف: پاک ایران سرحد بند، 250 افراد کو قرنطینہ میں رکھ دیا گیا

کورونا وائرس پاکستان میں پھیلنے سے روکنے کیلئے تفتان کے مقام پر پاک ایران سرحدی کراسنگ آج دوسرے روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند رہی۔

ایران سے آنے والے تقریباً 250 شہروں کو پاک ایران سرحد پر ہی روک لیا گیا ہے اور انہیں آئندہ 15 روز کیلئے قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی ایران سے متصل ’تفتان‘ سرحد کے اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ قمبرانی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کوئی چانس نہیں لیں گے، اس لیے ان تمام افراد کو اگلے 15 دن تک سخت نگہداشت میں ہی رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 250 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

تفتان(ویب ڈیسک) کورونا وائرس پاکستان میں پھیلنے سے روکنے کیلئے تفتان کے مقام پر پاک ایران سرحدی کراسنگ آج دوسرے روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند رہی۔ ایران سے آنے والے تقریباً 250 شہروں کو پاک ایران سرحد پر ہی روک لیا گیا ہے اور انہیں آئندہ 15 روز کیلئے قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی ایران سے متصل ’تفتان‘ سرحد کے اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ قمبرانی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کوئی چانس نہیں لیں گے، اس لیے ان تمام افراد کو اگلے 15 دن تک سخت نگہداشت میں ہی رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 250 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

 

صوبہ بلوچستان کے سیکرٹری صحت مدثر ملک نے بھی متعدد افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق 2 سو سے 250 افراد کو سخت نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صرف رواں مہینے ہی ایران سے 7 ہزار زائرین وطن واپس آئے ہیں۔ خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا یہ جان لیوا کورونا وائرس اب تک دنیا کے 29 ممالک میں پھیل چکا ہے اور سب سے زیادہ اموات چین میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 77 ہزار 150 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور 2592 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایران، عراق، اٹلی، جنوبی کوریا، افغانستان، جاپان و دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ایران میں اب تک کورونا سے 50 ہلاکتوں کی خبر دی ہے تاہم ایرانی نائب وزیرصحت نے خبرایجنسی کی رپورٹ مسترد کردی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 12 ہے۔ ایران میں سب سے زیادہ متاثر شہر قم ہوا ہے جہاں دنیا بھر سے زائرین آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کورونا کے مزید ممالک میں بھی پھیلنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

 

پاک ایران سرحد پر گاڑیوں کی طویل قطاریں
تفتان میں پاک – ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ دوسرے روزبھی بند ہے جس کی وجہ سے سرحد کے دونوں اطراف لوگوں اور گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔ امیگریشن گیٹ گذشتہ روز بند کیا گیا تھا جو آج دوسرے روزبھی بند ہے۔ امیگریشن حکام کے مطابق تفتان میں فی الحال امیگریشن گیٹ بند رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور کسی کو تفتان سے ایران اور ایران سے پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران جانے والے مال بردار کنٹینرز میں مالٹا سمیت دیگر سامان لدا ہواہے اور اگر ایک دو دن مالٹے کے کنٹینرز نہیں چھوڑے گئے تو وہ خراب ہوجائیں گے اور لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔

 

تفتان کے باسی خوف کا شکار
ایران میں کرونا وائرس کے پھیلنے اور درجنوں واقعات رپورٹ ہونے کے بعد ایرانی سرحد سے ملحقہ پاکستانی شہر تفتان کے باسی شدید خوف کا شکار ہوگئے ہیں۔ بلوچستان کے ضلع چاغی کی سب تحصیل تفتان، 20 ہزار آبادی والا شہر تفتان پاک ایران سرحدی علاقے میں واقع ہے۔ ہمسایہ ملک ایران میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی اطلاعات کے بعد تفتان شہر میں خوف وہراس کا عالم ہے۔ شہر میں کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، دو وقت کی روٹی کمانے والے مزدور ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔ ایران سے اشیائے خور و نوش نہ آنے سے علاقے میں اشیائے ضرورت کی کمی شروع ہوگئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More