سوات: جاوید اللہ خان کا قتل، سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا

سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

سوات کے علاقہ مٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے جاوید اللہ خان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ پولیس اور پاک فوج کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران شکردرہ اور دیگر نواحی علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں بھی کی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ مٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے جاوید اللہ خان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ پولیس اور پاک فوج کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران شکردرہ اور دیگر نواحی علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں بھی کی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

واضح رہے کہ جاوید اللہ خان کو گزشتہ روز مٹہ کے علاقہ شکردرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More