سوات: جاوید اللہ خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیرتعداد شریک ہوئی

سوات کے علاقہ مٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق جاوید اللہ خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی مشران اور عمائدین علاقہ سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے شکردرہ میں ن لیگی رہنما اور صحافی جاوید اللہ خان ولد محمد فہیم خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کی تھا ۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ مٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق جاوید اللہ خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی مشران اور عمائدین علاقہ سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے شکردرہ میں ن لیگی رہنما اور صحافی جاوید اللہ خان ولد محمد فہیم خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کی تھا ۔

جاوید اللہ الجزیزہ نیوز کے پروڈیوسر حمید اللہ خان نے بھائی تھے ۔ جاوید اللہ کے خاندان کے دیگر کئی افراد کو بھی شورش کے دوران شدت پسندوں نے قتل کیا تھا جبکہ اِن کا گھر بھی مسمار کردیا تھا۔ جاوید اللہ خان کی نماز جنازہ بدھ کے روز آبائی علاقہ شکردرہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی رہنماؤں، علاقہ عمائدین سمیت اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More