
کورونا وائرس؛ پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ
کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کردیے
پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ایک مریض کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں ہے اور یہ دونوں افراد ایران سے واپس آئے تھے۔ادھر سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی لگادی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کردیے ہیں جس کے نتیجے میں کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد سے جدہ اور مدینہ جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں