ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بحرین میں کھلی کچہری کا انعقاد

کھلی کچہری میں عوام نے مسائل کے انبار لگا دئے

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے قومی تعمیر کے تمام محکموں کے ضلعی سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ عوامی فلاح وبہبود سمیت تمام ذمہ داریاں بروقت اور بھرپور طریقے سے انجام دیں اور کسی بھی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہوگی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کالام تحصیل بحرین میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیاکھلی کچہری میں ضلع بھر کے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے قومی تعمیر کے تمام محکموں کے ضلعی سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ عوامی فلاح وبہبود سمیت تمام ذمہ داریاں بروقت اور بھرپور طریقے سے انجام دیں اور کسی بھی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہوگی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کالام تحصیل بحرین میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیاکھلی کچہری میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سوات کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔

جن میں زیادہ تر مسائل علاقے کے، تعلیم، صحت، پانی،صفائی، بجلی،روڈ اور پل دریائے سوات کے متعلق تھے ڈ ی سی سوات نے کالام کے باشندوں کے مسائل بغور سنے، کچھ مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں تھے اس کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ باقی مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنرسوات نے واضح کیا کہ کھلی کچہری کابنیادی مقصد سرکاری ملازمین کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا، عوام اور سرکاری ملازمین کے درمیان فاصلے مٹا کر عوامی مسائل کواُن کے دہلیز پر حل کرنا ہے اور کہا کہ ہم عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہی موجود ہیں عوام کے جتنے بھی مسائل ہم سے تعلق رکھتے ہیں وہ بروقت اور موقع پر حل کریں گے اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More