پشاور سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے

دیربالا، چترال، مالا کنڈ، اورکزئی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پنجاب کے شہر میانوالی اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے لگے۔ اس کے علاوہ پشاور اور قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 16 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ضلع دیر تھا۔ زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

پشاور(ویب ڈیسک)پشاور سمیت ملک کے شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کیے گئے۔ دیربالا، چترال، مالا کنڈ، اورکزئی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ پنجاب کے شہر میانوالی اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے لگے۔ اس کے علاوہ پشاور اور قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 16 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ضلع دیر تھا۔ زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More