کورونا وائرس: بلوچستان کی جیلوں میں قیدیوں کی بھی اسکریننگ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ جیل کے علاوہ صوبے کی کوئی بھی جیل اوور کراؤڈ نہیں ہے

محکمہ جیل خانہ جات نے صوبے کے تمام قیدیوں کی اسکریننگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے محکمہ صحت کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھاکہ صوبے کی تمام جیلوں میں اسپرے کیا جارہا ہے جب کہ صفائی کے انتظامات بھی مزید بہتر بنائے جارہے ہیں

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے کی جیلوں میں قید قیدیوں کی اسکریننگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبے کے آئی جی جیل خانہ جات ملک محمد یوسف نے بتایا کہ کوئٹہ جیل کے علاوہ صوبے کی کوئی بھی جیل اوور کراؤڈ نہیں ہے اس لیے صوبے کی جیلوں میں کورونا کے حوالے سے زیادہ پریشان کن صورتحال نہیں ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ محکمہ جیل خانہ جات نے صوبے کے تمام قیدیوں کی اسکریننگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے محکمہ صحت کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھاکہ صوبے کی تمام جیلوں میں اسپرے کیا جارہا ہے جب کہ صفائی کے انتظامات بھی مزید بہتر بنائے جارہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More