سوات: عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،فضل حکیم

اپنی رہائش گاہ میں کھلی کچہری کے ایم پی اے فضل حکیم نے عوامی مسائل سنیں

پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 5 کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سنے بعض عوامی مسائل موقع پر حل ہوئے جبکہ دیگر کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 5 کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سنے بعض عوامی مسائل موقع پر حل ہوئے جبکہ دیگر کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔

فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں مستحکم ہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے پوری قوت سے کام جاری ہے جبکہ حلقہ پی کے 5 کی خوبصورتی اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے حلقہ کی ترقی کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے جس پر جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عام آدمی کی پارٹی ہے اور بلا تفریق لوگوں کے مسائل کا حل اس کی ترجیح ہے عوام ہماری طاقت ہیں اور ان کی خوشحالی ہماری خوشحالی ہے پارٹی کا ہر ورکر اور عہدیدار ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سر شار ہے اور کوئی بھی طاقت پاکستان کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More