آسٹریلیا، امریکا اور تھائی لینڈ میں بھی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تصدیق

چین کے علاوہ آسٹریلیا، امریکا اور تھائی لینڈ میں بھی جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے

چین کے علاوہ دنیاکے بیشتر ممالک ایک کے بعد ایک کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے ہیں، گزشتہ 9 دنوں میں 33 ملکوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ دنیا کے دیگر ملکوں میں اس وقت کورونا وائرس کے 6 ہزار 676 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد چین سمیت دنیا بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 86 ہزار 500 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے چین کے علاوہ دیگر ملکوں میں اموات کی تعداد 106 ہے، امریکا،

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چین کے علاوہ آسٹریلیا، امریکا اور تھائی لینڈ میں بھی جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین کے علاوہ دنیاکے بیشتر ممالک ایک کے بعد ایک کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے ہیں، گزشتہ 9 دنوں میں 33 ملکوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ دنیا کے دیگر ملکوں میں اس وقت کورونا وائرس کے 6 ہزار 676 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد چین سمیت دنیا بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 86 ہزار 500 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے چین کے علاوہ دیگر ملکوں میں اموات کی تعداد 106 ہے، امریکا، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایکواڈور میں کورونا وائرس کا پہلا کیس
ایکواڈور میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا جب کہ فرانس میں عوامی اجتماعات پرپابندی لگا دی گئی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی ایران سے آنے والے غیر ملکیوں پر ملک میں داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران کورونا وائرس سے مزید 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 870 ہوگئی ہے جب کہ چین میں کورونا وائرس کے مزید 573 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد چین بھر میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 79 ہزار 824 ہوگئی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین میں وائرس سے متاثر متعدد افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹنے لگے ہیں، صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد مریضوں کے مقابلے میں زیادہ ہو گئی ہے۔ اس وقت چین کے اسپتالوں میں 35 ہزار 329 مریض زیرِ علاج ہیں جب کہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 41 ہزار 625 ہو گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More