آرمی چیف سے اہم ملاقات، سعودی نائب وزیردفاع پاک فوج کے معترف

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔

 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دریں اثنا تربیتی پروگرام اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال زیر غور آئی۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے خطے میں امن واستحکام اور انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ سعودی نائب وزیردفاع کی جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ خیال رہے کہ 26 فروری کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے وزیردفاع جنرل محمد احمد ذکی نے ملاقات کی تھی، اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More