ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئےگا، وزیراعظم عمران خان

حکومت آٹا،چینی، دال اورگھی کی خریداری میں مدد کرےگی

25 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو راشن کی خریداری میں معاونت کی جائےگی، حکومت آٹا، چینی،دال اورگھی کی خریداری میں مدد کرے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے آئندہ بجٹ میں راشن خریداری کے لیے رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا وزیراعظم نے وزارت خزانہ اور معاشی ٹیم کو خصوصی ہدایات جاری کیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئےگا، حکومت آٹا،چینی، دال اورگھی کی خریداری میں مدد کرےگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کہا گیا کہ 25 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو راشن کی خریداری میں معاونت کی جائےگی، حکومت آٹا، چینی،دال اورگھی کی خریداری میں مدد کرے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے آئندہ بجٹ میں راشن خریداری کے لیے رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا وزیراعظم نے وزارت خزانہ اور معاشی ٹیم کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔

 

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئےگا، پہلی حکومتیں ایسے طبقے کا احساس نہیں کرتی تھیں، موجودہ حکومت ایسےسفید پوش طبقے کا سہارا بنےگی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق اور صوبے مل کر فیصلے پر عملدرآمدکریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں 15 سے20 فیصد تک کمی کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کھانے پینےکی اجناس غیر قانونی طور پرذخیرہ نہیں ہونی چاہئیے اور قیمتوں میں ردو بدل کر کے زائد پیسہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More