اقوام متحدہ کی متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست

انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مچل بچلیٹ نے متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیشن کے دفتر نے جنیوا میں بھارتی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ سربراہ انسانی حقوق کمیشن مچل بچلیٹ نے متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

نئی دہلی(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مچل بچلیٹ نے متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیشن کے دفتر نے جنیوا میں بھارتی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ سربراہ انسانی حقوق کمیشن مچل بچلیٹ نے متنازع شہریت بل کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

 

دوسری جانب بھارتی وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریت بل ہمارا اندرونی معاملہ ہے جس پر غیر ملکی ادارے کو اعتراض یا درخواست دائر کرنے کا آئینی اختیار حاصل نہیں۔ بھارتی حکومت اپنے ملک کے مفاد میں ہر فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہے۔ یاد رہے کہ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 43 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مچل بچلیٹ نے متنازع بل پر اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کیا تھا جب کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے بھی شہریت بل سے مسلمان شہریوں کے بے گھر و بے ریاست ہوجانے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More