سوات پریس کلب میں جاوید اللہ شہید کے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

تعزیتی ریفرنس میں صحافیوں سمیت عمائدین علاقہ کی شرکت

جاوید اللہ خان شہید امن کا شہید ہے اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیگا، حکومت جاوید اللہ شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاد ی جائیں، جاوید اللہ شہید کو شہداء پیکج میں شامل کیا جائیں۔ ان خیالات کا اظہار سوا ت پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، جاوید اللہ شہید کے بھائی اور سینئر صحافی حمید اللہ خان، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی، سابق چیئرمین رشید اقبال، غلام فاروق سپین دادا شیرین زادہ اور دیگر نے سوات پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر شہید صحافی جاوید اللہ خان کے روح کے ایصال ثواب کے لئے دعاخوانی کی گئی، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے صحافی جاوید اللہ کو امن کا شہید قرار دیا اور کہا کہ جاوید اللہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیگا،

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)جاوید اللہ خان شہید امن کا شہید ہے اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیگا، حکومت جاوید اللہ شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاد ی جائیں، جاوید اللہ شہید کو شہداء پیکج میں شامل کیا جائیں۔ ان خیالات کا اظہار سوا ت پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، جاوید اللہ شہید کے بھائی اور سینئر صحافی حمید اللہ خان، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی، سابق چیئرمین رشید اقبال، غلام فاروق سپین دادا شیرین زادہ اور دیگر نے سوات پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر شہید صحافی جاوید اللہ خان کے روح کے ایصال ثواب کے لئے دعاخوانی کی گئی، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے صحافی جاوید اللہ کو امن کا شہید قرار دیا اور کہا کہ جاوید اللہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیگا۔

ان کے خاندان کے سوات اور صحافت کے لئے بے تحاشہ قربانیاں ہیں اور ان کے خاندان کے 16افراد نے اس ملک اور مٹی کی خاطر امن کے لئے اپنے خون کے نذرانے پیش کیئں اور اس علاقے میں امن کو یقینی بنایا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جاوید اللہ خان شہید کو شہداء پیکج دیا جائیں اور ان کے خاندان کو ریلیف دیا جائیں، اس موقع پر یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ شہید صحافی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائیں اور سوات سمیت پورے صوبے کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More