پی ایس ایل کے باعث کورونا وائرس کے کیسز چھپانے کی بات غلط ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا کے 5 مریض ہیں

پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز چھپانے کی بات 200 فیصد غلط ہے جب کہ ہر نزلے اور زکام کو کورونا وائرس نہ سمجھا جائے، صوبائی اور وفاقی سطح پر مل کر کام کررہے ہیں، صوبائی حکومتیں خودمختار ہیں اور اپنے لوگوں کے لیے بہتر فیصلے کررہی ہیں

راولپنڈی(ویب ڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز چھپانے کی بات 200 فیصد غلط ہے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے 5 مریض ہیں تاہم پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز چھپانے کی بات 200 فیصد غلط ہے جب کہ ہر نزلے اور زکام کو کورونا وائرس نہ سمجھا جائے، صوبائی اور وفاقی سطح پر مل کر کام کررہے ہیں، صوبائی حکومتیں خودمختار ہیں اور اپنے لوگوں کے لیے بہتر فیصلے کررہی ہیں۔

 

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے تیاری شروع کردی ہے، ڈینگی کو اسٹینڈرڈ طریقے سے قابو کریں گے اور ڈینگی کے بارے میں بھی نیشنل پروگرام لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا کا کوئی مسئلہ نہیں لہذا یہاں کے اسکول بند نہیں کر رہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ چین میں کل 2 ہزار طلبہ ہیں جس میں سے ووہان میں 620 طلبہ ہیں اور ان تمام سے رابطہ ہے جب کہ چین نے پاکستانیوں کے لیے بھی وہی پابندی لگائی ہیں جو اپنے لوگوں کے لیے لگائی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More