ڈی پی او سوات نے پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کردی

ڈی پی او سوات نے کرائم میٹنگ میں پولیس افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات قاسم علی خان نے چارج سنبھالنے کے بعدکرائم میٹنگ کاانعقاد کیا۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن نظیر خان،ایڈ یشنل ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان،ایس پی اپر سوات بخت ذادہ خان، سمیت تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اس مو قع پر ڈی پی او سوات نے کہا کہ عوام کی جا ن و مال کی تحفظ اور ان کو انصاف مہیا کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات قاسم علی خان نے چارج سنبھالنے کے بعدکرائم میٹنگ کاانعقاد کیا۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن نظیر خان،ایڈ یشنل ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان،ایس پی اپر سوات بخت ذادہ خان، سمیت تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اس مو قع پر ڈی پی او سوات نے کہا کہ عوام کی جا ن و مال کی تحفظ اور ان کو انصاف مہیا کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ڈی پی او سوات نے پولیس افسران سے مخاطب ہو کر کہا کہ تمام ایس ایچ اوز کمیونٹی پولیسنگ پر اپنی توجہ مرکوز کریں جس سے جرائم کے تدارک میں مددملے گی۔

ایس ایچ اوز تھانہ جات میں آنے والے تمام سائلین اور مظلوموں کی داد رسی کریں۔اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ہر ایس ایچ او اپنے تھانہ اور علا قائی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں۔تمام ایس ایچ اوز مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کی گرفتار ی کیلئے کاروائیاں تیز کرکے ان کے خلا ف بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More