کے پی میں بارشوں سے 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی

بارشوں سے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 3 مکانات کو نقصان پہنچا

پی ڈی ایم اے نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں سے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 3 مکانات کو نقصان پہنچا۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کاروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، آج آندھی اور طوفان کے سبب شانگلہ اور تورغر کے مابین رابطہ پل ٹوٹ گیا ہے، محکمہ ریلیف کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے

پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کے پی میں حالیہ بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں سے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 3 مکانات کو نقصان پہنچا۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کاروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، آج آندھی اور طوفان کے سبب شانگلہ اور تورغر کے مابین رابطہ پل ٹوٹ گیا ہے، محکمہ ریلیف کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے۔

 

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے، ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، دیر، مالاکنڈ، سوات، پشاور، مردان، ہزارہ میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے، مسلسل بارش کے باعث مالاکنڈ، دیر اور ہزارہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ مردان تخت بھائی میں ایک اور مکان کی چھت گر گئی، جس کے باعث ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جب کہ چھت گرنے سے ایک خاتون اور 2 بچے زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیش تر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں بارش کے ساتھ ہلکی برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے، کوہ چلتن، کوہ زرغون پر ہلکی برف باری ہو رہی ہے، پنجگور اور گرد و نواح میں طوفانی ہوائیں چلیں جس سے بجلی کا نظام اور معمولات زندگی متاثر ہو گئے، چمن شہر اور گرد و نواح میں بارش جب کہ کوژک ٹاپ، خواجہ عمران اور دوبندی کے پہاڑوں پر برف باری جاری ہے، قلعہ عبداللہ میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔

 

پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ میرپور آزاد کشمیر اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا، محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی رم جھم کی پیش گوئی کر دی ہے، مغربی نظام کے زیر اثر کراچی کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں بوندا باندی متوقع ہے، جب کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More