سوات: بریکوٹ میں پرائمری سکول کی دیوار گر گئی، ایک طالبہ جاں بحق

حادثے میں دو بچے زخمی ہو گئے

بریکوٹ کے علاقہ نجی گرام میں پرائمری سکول کی دیوار گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سوات تحصیل بریکوٹ کے نواحی علاقہ نجی گرام ناٹمیرہ سرمستئی میں پرائیمری سکول کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں سدرہ دختر اذاد خان عمر دس سال جاں بحق ہو گئی جبکہ دو طلباءمیں شبیر احمد ولد حبیب الرحمن عمر بارہ سال ،سمیرا دخترعظیم خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )بریکوٹ کے علاقہ نجی گرام میں پرائمری سکول کی دیوار گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سوات تحصیل بریکوٹ کے نواحی علاقہ نجی گرام ناٹمیرہ سرمستئی میں پرائیمری سکول کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں سدرہ دختر اذاد خان عمر دس سال جاں بحق ہو گئی جبکہ دو طلباءمیں شبیر احمد ولد حبیب الرحمن عمر بارہ سال ،سمیرا دخترعظیم خان عمر دس زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائمری سکول کی خستہ حال دیوار بارش کی وجہ سے گری ۔

دیوار گرنے کے وقت سکول کے بچوں کا ریسس تھا جب دیوارگری تو تین بچے اُس کی ذد میں آگئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More