نربھیا زیادتی کیس کے چاروں مجرمان کو 20 مارچ کو پھانسی دی جائے گی

چلتی بس میں 23 سالہ طالبہ نربھیا کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے چاروں مجرمان کو 20 مارچ کو پھانسی دی جائے گی

20 مارچ کو صبح پانچ بجکر 30 منٹ پر پھانسی دی جائے گی۔ گزشتہ روز بھارتی صدر نے آخری مجرم کی رحم کی درخواست کو بھی مسترد کردیا تھا جس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے چاروں مجرمان کی سزائے موت کے نئے وارنٹس جاری کردیے ہیں۔ عدالت نے چوتھی مرتبہ مجرمان کی پھانسی کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ خیال رہے کہ 2012 میں نربھیا نامی لڑکی کو اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، تشدد کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج لڑکی کچھ دنوں بعد دم توڑ گئی تھی

دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چلتی بس میں 23 سالہ طالبہ نربھیا کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے چاروں مجرمان کو 20 مارچ کو پھانسی دی جائے گی۔ دہلی ہائی کورٹ نے چاروں مجرمان کی سزائے موت کے نئے وارنٹس جاری کردیے جس کے مطابق انہیں 20 مارچ کو صبح پانچ بجکر 30 منٹ پر پھانسی دی جائے گی۔ گزشتہ روز بھارتی صدر نے آخری مجرم کی رحم کی درخواست کو بھی مسترد کردیا تھا جس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے چاروں مجرمان کی سزائے موت کے نئے وارنٹس جاری کردیے ہیں۔ عدالت نے چوتھی مرتبہ مجرمان کی پھانسی کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ خیال رہے کہ 2012 میں نربھیا نامی لڑکی کو اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، تشدد کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج لڑکی کچھ دنوں بعد دم توڑ گئی تھی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More