بریکوٹ سکول واقعہ، چیف سیکرٹری نے انکوائری کے احکامات جاری کردئے

جاں بحق ہونے والی بچی کے لواحقین کو دو لاکھ کی امداد دینے کا بھی اعلان کیا گیا

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے سکول کی دیوار گرنے کے واقعے کی انکوائری کے احکامات جاری کردئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واقعے کی 12 گھنٹوں کے اندر اندر انکوائری کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت غمزدہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہے اور زخمیوں کے علاج ومعالجہ کیلئے بہتر سے بہتر سہولت مہیا کی گئی ہے تاکہ ان کے علاج میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے سکول کی دیوار گرنے کے واقعے کی انکوائری کے احکامات جاری کردئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واقعے کی 12 گھنٹوں کے اندر اندر انکوائری کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت غمزدہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہے اور زخمیوں کے علاج ومعالجہ کیلئے بہتر سے بہتر سہولت مہیا کی گئی ہے تاکہ ان کے علاج میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تحقیاتی رپورٹ کی روشی میں غفلت کرنے والے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا اوران کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نیاز کاظم نے ڈی سوات کو کو یہ بھی ہدایت کی کہ مرنے والوں کو انکی طرف سے ذاتی طور پر دو لاکھ روپے امداد دی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More