سوات: گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار،دو گاڑیاں برآمد

ملزمان کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی

سوات کے علاقے چارباغ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر کے دو چوری شدہ گاڑیاں بر آمد کرلی۔ ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل حبیب اللہ خان، ایس ایچ اوچارباغ بخت اللہ اور تفتیشی افیسر روشن علی نے پولیس اسٹیشن چارباغ میں پریس برفینگ دیتے ہوئے کہاکہ علاقہ سڑہ چینہ سے رفیع اللہ کی سوزوکی پک اپ اور عالم گنج کے عثمان علی کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے چارباغ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر کے دو چوری شدہ گاڑیاں بر آمد کرلی۔ ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل حبیب اللہ خان، ایس ایچ اوچارباغ بخت اللہ اور تفتیشی افیسر روشن علی نے پولیس اسٹیشن چارباغ میں پریس برفینگ دیتے ہوئے کہاکہ علاقہ سڑہ چینہ سے رفیع اللہ کی سوزوکی پک اپ اور عالم گنج کے عثمان علی کی موٹرکار چوری کی گئی تھی،جس پر پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزم اکبرحسین ولد شیرعالم سکنہ چم چارباغ کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر ساتھی ملزم غفران سکنہ اوچ کوٹیگرام کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دونوں گاڑیاں برآمد کرلی ہیں،پولیس چوکی عالم گنج کے اے ایس آئی اکبر حسین نے ملزم اکبر حسین کے قبضے سے 1010گرام چرس بھی برآمد کرلی۔ ملزمان اور برآمد کی جانے والی گاڑیاں میڈیا کے سامنے پیش کی گئی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More