سوات: مالم جبہ میں پہلے سنو میراتھن کا انعقاد

اکیس کلو میٹر مقابلے میں سہیل عامر نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

سوات میں پہلی سنو میراتھن کاکامیاب انعقادکیا گیا،ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت،میراتھن 21کلومیٹرریس میں سہیل عامر نے پہلی، ابرار حسین نے دوسری اورفدا محمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 10کلومیٹرکیٹیگری میں محب اللہ پہلے، عالم زیب دوسرے اورفرزند علی تیسری نمبر پر رہے۔فاتح کھلاڑیوں میں تقریب کے آخر میں نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے، ایونٹس میں 115 اتھلیٹس نے حصہ لیا، غیر ملکی خاتون کھلاڑی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں پہلی سنو میراتھن کاکامیاب انعقادکیا گیا،ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت،میراتھن 21کلومیٹرریس میں سہیل عامر نے پہلی، ابرار حسین نے دوسری اورفدا محمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 10کلومیٹرکیٹیگری میں محب اللہ پہلے، عالم زیب دوسرے اورفرزند علی تیسری نمبر پر رہے۔فاتح کھلاڑیوں میں تقریب کے آخر میں نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے، ایونٹس میں 115 اتھلیٹس نے حصہ لیا، غیر ملکی خاتون کھلاڑی سمیت 3 خواتین کی ریس میں شریک ہوئیں۔

ملکی تاریخی میں پہلی بار خیبرپختونخوا کی حسین وادی سوات کے میجک ماؤنٹین سوات کے مقام پر پہلی سنو میراتھن ریس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے 115 اتھلیٹس نے شرکت کی، جن کے مابین 5،10اور21 کلومیٹر ریس کی تین کیٹیگری میں اتھلیٹس نے حصہ لیا،اس موقع پر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے اکاؤنٹ آفیسر محمد الیاس،اسسٹنٹ مارکیٹنگ سید وقاس علی شاہ، انیق ماجد، مارکیٹنگ منیجر سیمسنز گرو پ ثمرسبین، جنرل منیجر سیمسنز گروپ وارث شاہ،میجک ماؤنٹین ایڈونچر پارک کے عہدیداران سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اورمیجک ماؤنٹین ایڈونچر پارک سوات کے باہمی اشتراک سے سوات کی تاریخ میں پہلی بارسوات سنو میراتھن 2020ریس کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز میجک ماؤنٹین سے ہوااور اسی مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔

میراتھن ریس میں 21کلومیٹرریس کیٹیگری میں سہیل عامر نے پہلی، ابرار حسین نے دوسری اورفدا محمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 10کلومیٹر میراتھن ریس کیٹیگری میں محب اللہ نے پہلی، عالم زیب نے دوسری اورفرزند علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ 5کلومیٹر میراتھن ریس کیٹیگری میں محمد رحیم نے پہلی، احسان خورشید نے دوسری اورجواد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور میجک ماؤنٹین ایڈونچر پارک کے زیراہتمام ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سوات سنو میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف صوبوں پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد سمیت ایک غیر ملکی خاتون کھلاڑی نے بھی شرکت کی،میراتھن ریس کے اختتام پر ریس میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔

ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے صوبے میں ایڈونچر ٹورازم، سپورٹس اور سیاحت کے فروغ، رونمائی اور سیاحوں کو صوبے کے سیاحتی مقامات کی جانب راغب کرنے کیلئے موسم سرما میں مختلف ونٹرایڈونچر اور سپورٹس ایونٹس کاانعقاد کیا گیا،جس میں مقامی لوگوں کیساتھ ساتھ ملک بھر سے کھلاڑیو ں سمیت غیر ملکی کھلاڑی بھی ان ایونٹس کا حصہ رہے، موسم سرما میں ونٹر ایونٹس میں مالم جبہ سکینگ، انٹرنیشنل سنو بورڈنگ مالم جبہ،پہلی سوات سنو میراتھن ریس، گلیات سنو سپورٹس فیسٹیول، ہندکش سنو سپورٹس فیسٹیول منعقد کئے گئے، جبکہ مزید ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جائے گا،میجک ماؤنٹین ایڈونچر پارک اور ٹورازم کارپوریشن صوبے میں ونٹر سپورٹس جس میں آئس ہاکی، سکینگ، سنو بورڈنگ، کرلنگ، سنو آرچری سمیت سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھار ہے ہیں تاکہ سیاح ان مقامات کا رخ کرنے اور سیر وتفریح کیساتھ ساتھ ان سرگرمیوں میں شریک ہو سکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...