سوات پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا

ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی خصوصی احکامات پر تمام ایس ڈی پی اُوز اورایس ایچ اُوز اپنے تھانوں کے حدود میں سماج دشمن عناسر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ خوازہ خیلہ نے دورا ن سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ملزم سدھیر ولد زوبیر ساکن برکلے خوازہ خیلہ کے قبضہ سے چرس 287گرام برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اُو پولیس سٹیشن

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی خصوصی احکامات پر تمام ایس ڈی پی اُوز اورایس ایچ اُوز اپنے تھانوں کے حدود میں سماج دشمن عناسر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ خوازہ خیلہ نے دورا ن سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ملزم سدھیر ولد زوبیر ساکن برکلے خوازہ خیلہ کے قبضہ سے چرس 287گرام برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اُو پولیس سٹیشن کانجو نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سلمان ولد مبارک خان ساکن کوزہ بانڈئی کے قبضے سے 410گرا م چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ایس ڈی پی اُو سرکل مدین عطاء اللہ خان اور اُن کی ٹیم نے شدید بارش اور برفباری کے دورا ن سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فرمان علی ولد شیر علی خان سکنہ مدین کے قبضے سے 555گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More