تبلیغی اجتماع کی سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،ڈی پی او

ٹریفک کیلیے بھی جامع پلان تشکیل دیا جارہا ہے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد قاسم خان نے کہا ہے کہ آیندہ ماہ ہونے والے تبلیغی اجتماع کیلئے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور ٹریفک کیلیے بھی جامع پلان تشکیل دیا جارہا ہے تبلیغی اجتماع کیلئے تیار ہونے والے گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے تحصیل بریکوٹ میں دو اپریل سے تین روزہ اجتماع شروع ہورہا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد قاسم خان نے کہا ہے کہ آیندہ ماہ ہونے والے تبلیغی اجتماع کیلئے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور ٹریفک کیلیے بھی جامع پلان تشکیل دیا جارہا ہے تبلیغی اجتماع کیلئے تیار ہونے والے گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے تحصیل بریکوٹ میں دو اپریل سے تین روزہ اجتماع شروع ہورہا ہے جس میں بڑی تعداد میں تبلیغی حضرات اور عوام کی شرکت متوقع ہے جس کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دے رہے ہیں جبکہ ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا جارہا ہے۔

اور ٹریفک کیلئے شموزی کانجو متبادل روڈ دے رہے ہیں اور تبلیغی اجتماع کے دنوں میں آنے والے گاڑیوں کو متبادل روٹ استعمال کرینگے تاکہ یہاں پر ٹریفک کا مسئلہ پیدا نہ ہو انہوں نے کہا کہ دو سے پانچ اپریل تک سینکڑوں پولیس اہلکار وں سمیت ٹریفک پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی جائیگی اور نقشہ سے جامع پلان تشکیل دیا کایئگا اور پنڈال کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی کی جائیگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More