سوات پولیس کا کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی خصوصی احکامات پرمنشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے۔ ایس ایچ اُو بنٹرسعداللہ خان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبد الرحمن ولدمحمد ر حمن سکنہ یخ کوہے کے قبضہ سے 2030گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ اسی طرح ایس ایچ اُو تھانہ کبل فضل رحیم خان اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی خصوصی احکامات پرمنشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے۔ ایس ایچ اُو بنٹرسعداللہ خان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبد الرحمن ولدمحمد ر حمن سکنہ یخ کوہے کے قبضہ سے 2030گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ اسی طرح ایس ایچ اُو تھانہ کبل فضل رحیم خان اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شرافت علی ولد ساجدجان سکنہ محلہ توتکے علیگرامہ کے قبضہ سے 115گرام ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ایس ایچ اُو تھانہ چپریال حیات خان نے کاروائی کرتے ہوئے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ملزم شتمند ولد بلور سکنہ لابٹ گوالیرئی کے قبضہ سے 918گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More