سوات میں ٹارگٹ کلرز تک پہنچ گئے ہیں،ڈی آجی ملاکنڈ

ڈویژن بھر میں گشت کا نظام موثر اور سفید پرچار کو بڑھادیا ہے،اعجاز خان

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلرز تک پہنچ گئے ہیں، انکو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سوات سمیت ڈویژن بھر میں گشت کا نظام موثر اور سفید پرچار کو بڑھادیا ہے، عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سوات میں مکمل امن قائم ہے اور پولیس ہر قسم کے واقعات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز سے ٹارگٹ کلنگ کے جو واقعات رونما ہوئے ہیں اسکے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلرز تک پہنچ گئے ہیں، انکو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سوات سمیت ڈویژن بھر میں گشت کا نظام موثر اور سفید پرچار کو بڑھادیا ہے، عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سوات میں مکمل امن قائم ہے اور پولیس ہر قسم کے واقعات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز سے ٹارگٹ کلنگ کے جو واقعات رونما ہوئے ہیں اسکے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو جدید اور سائنسی طریقوں سے تفتیش میں مصروف ہے اور تقریباً ٹارگٹ کلرز تک پہنچ گئے ہیں جسکو جلد گرفتار کرکے عوام حقائق سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوات میں قتل کے واقعات میں ملوث چھ قاتلوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مزید کلرز کو جلد گرفتار کریں گے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شرپسند عناصر پر نظر رکھیں اور دیکھنے پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More