ایم پی اے فضل حکیم کا سیدو شریف اسپتال کا دورہ

ڈاکٹروں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

اکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر وچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو شریف ہسپتال کے سی سی یو اور میڈیکل وارڈ کا دورہ کیا اور اس میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ۔فضل حکیم خان نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوئی کسرنہ چھوڑی جائے سرکاری ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی ادویات مستحق مریضوں تک ہر صورت پہنچنی چاہیئں ۔شعبہ صحت کی بہتری کے لئے مختص کروڑوں روپے کے ثمرات عوام کو ہر قیمت پر ملنے چاہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر وچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو شریف ہسپتال کے سی سی یو اور میڈیکل وارڈ کا دورہ کیا اور اس میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ۔فضل حکیم خان نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوئی کسرنہ چھوڑی جائے سرکاری ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی ادویات مستحق مریضوں تک ہر صورت پہنچنی چاہیئں ۔شعبہ صحت کی بہتری کے لئے مختص کروڑوں روپے کے ثمرات عوام کو ہر قیمت پر ملنے چاہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت، درد دل اور خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر کی جائے صحت عامہ کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں کوئی غفلت یا کوتاہی کسی صورت قبول نہیں ہوگی اس موقع پر انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کا معیار بہتر ہوگیا ہے اب لوگ بھی یہاں علاج کو ترجیح دیتے ہیں جو اداروں کی بہتری کے ضمن میں موجودہ حکومت کی حسن کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے فضل حکیم خان یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے سب کو دُعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس وباء سے محفوظ رکھے اور اس کی روک تھام کیلئے ہماری کوششوں میں برکت ڈالے عوام احتیاطی تدابیر کے طور پراجتماعات اور تقریبات سے گریز کریں۔

فضل حکیم خان یوسفزئی نے تمام پی ٹی آئی عہدیداروں،ورکرز سمیت عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اس حوالے سے لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے کیلئے موثر کردار ادا کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More