خیبر پختونخوا : 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 137 ہوگئی

خیبر پختون خوااور سندھ میں 15، 15 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 137 ہوگئی ہے۔
خیبر پختون خوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے 19 زائرین میں سے 15 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متاثرین کو ڈی آئی خان میں قرنطینہ کردیا گیا ہے

کراچی(ویب ڈیسک) خیبر پختون خوااور سندھ میں 15، 15 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 137 ہوگئی ہے۔
خیبر پختون خوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے 19 زائرین میں سے 15 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متاثرین کو ڈی آئی خان میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں مزید 15 کیسز کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 103ہوگئی ہے۔ سکھر میں قرنطینہ کیے گئے زائرین میں سے 76 کیس سامنے آئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More