علماء کرام کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں،فضل حکیم

چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ علمائے کرام کورونا وائرس کے سد باب کیلئے اپنا کردار ادا کریں، مساجد، مدارس میں خصوصی دُعاؤں کا اہتمام کیا جائے اور لوگوں کو اپنی گناہوں سے توبہ کرنے کی اوراللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی تلقین کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو شریف دارالعلوم کے دورے کے موقع پر علمائے کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنمنٹ دارالعلوم سیدو شریف کے صدر مفتی سردراز خان اور دیگر جید علماء بھی موجود تھے انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ کورونا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ علمائے کرام کورونا وائرس کے سد باب کیلئے اپنا کردار ادا کریں، مساجد، مدارس میں خصوصی دُعاؤں کا اہتمام کیا جائے اور لوگوں کو اپنی گناہوں سے توبہ کرنے کی اوراللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی تلقین کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو شریف دارالعلوم کے دورے کے موقع پر علمائے کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنمنٹ دارالعلوم سیدو شریف کے صدر مفتی سردراز خان اور دیگر جید علماء بھی موجود تھے انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کی صورت میں وباء کے سد باب کیلئے اپنا کردار اداکرتے ہوئے منبر اور محراب اور استعمال کریں اور لوگوں کو استغفار اور گناہوں سے توبہ کرنے کی تلقین کریں ۔

انہوں نے کہا کہ پوری دُنیا میں کورونا وائرس کی شکل میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے لوگوں پر عذاب مسلط کیا گیا ہے اگر اس نازک صورتحال میں ہم نے اپنی گناہوں کا توبہ نہیں کیا تو اللہ تعالیٰ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے حکومت بھر پور انداز میں اقدامات اُٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں مرکزی و صوبائی حکومتیں الرٹ ہیں تاکہ کم سے کم جانی نقصان ہو۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More