بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلیے کورونا ٹیسٹ ختم کرنے کی سفارش

یرون ملک پاکستانیوں کی سفارش پر نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو سفارش بھجوادی گئی ہے

بیرون ملک پاکستانیوں کی سفارش پر نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو سفارش بھجوادی گئی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے ملک میں داخلے کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ٹیسٹ کی پابندی ہٹانےکا حکم آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ملک کے صرف تین ائیرپورٹس (کراچی، لاہور، اسلام آباد) سے سفر کی اجازت ہے جہاں حفاظتی اقدامات کے تحت ہر مسافر کے لیے اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ مسافروں کی ٹریول ہسٹری کا فارم بھی پرُ کروایا جا رہا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے ملک میں داخلے کے لیے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارش بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبہ اور سیاحوں کی جانب سے وطن واپسی پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے باعث مشکلات کے پیش نظر سفارش کی گئی تھی کہ انھیں ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کی سفارش پر نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو سفارش بھجوادی گئی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے ملک میں داخلے کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ٹیسٹ کی پابندی ہٹانےکا حکم آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ملک کے صرف تین ائیرپورٹس (کراچی، لاہور، اسلام آباد) سے سفر کی اجازت ہے جہاں حفاظتی اقدامات کے تحت ہر مسافر کے لیے اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ مسافروں کی ٹریول ہسٹری کا فارم بھی پرُ کروایا جا رہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More